بلوچ ورنا فائیٹر کے ترجمان سکندر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے 15 روز قبل زامران سے نوربخش ولد محمد یوسف کو ریاستی اداروں کے ساتھ تعلق کے بناپر گرفتار کیا تھا۔
ترجمان سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش نوربخش نے ایف سی کرنل پنجگور کے ساتھ تعلق کا اعتراف کرتے ہوئے ایک نوجوان کو اغواء کرنے کے ساتھ ساتھ آزادی پسند نوجوانوں کی نشاندہی کا بھی اعتراف کیا ، اعتراف جرم کے بعد اس کو موت کی سزا دیکر گزشتہ روز اس کو بلیدہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے ہلاک کرد یا ۔
ترجمان نےمزید کہا کہ نوربخش کے اعترافی ویڈیو کو جلد عوام کے سامنے لایا جاہے گا۔