خضدار میں سرچ آپریشن ، گھر گھر تلاشی جاری

166
File Photo

خضدار میں سرچ آپریشن جاری ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کے مطابق گذشتہ رات بڑے پیمانے پر فضائی وزمینی فورسز کی خضدار آمد کے بعد آج صبح سویرے شہر میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

پورے شہر کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے ۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق پولیس ، ایف سی کے علاوہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

تاہم ابھی تک کسی بھی علاقے سے کسی بھی قسم کی گرفتاری  کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔