بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے ۔
خضدار میں طالب علم اسکول میں پڑھنے کے بجائے میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق خضدار کے علاقے بھلونک یونین کونسل کے طالب علم جب صبح پڑھنے کے لئے اسکول جاتے ہیں تو سب سے پہلے انھیں ایک کلومیٹر دور سے پانی لانا پڑتا ہے ۔
علاقائی زرائع کے مطابق علاقے کی اسکول میں کوئی بھی سہولت موجود نہیں ، اور بعض اوقات کئی کئی ماہ تک اسکول میں بچوں کو پڑھانے کےلئے اساتذہ تک موجود نہیں ہوتے ہیں ۔
اہل علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ علاقے کی اسکول کی زبوں حالی کا نوٹس لیں اور مسائل کو حل کریں تاکہ بچے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں