بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب خضدار میں خفیہ ادارے کے ایک خاص اہلکار کو نشانہ بنایا جو ملنگ کا روپ دھار کر خضدار شہر میں خفیہ اداروں کےلئے جاسوسی کے کام کرتا تھا۔ یہ خفیہ جاسوس اکثروبیشتر تعلیمی اداروں اور مخصوص مقامات کی نگرانی پرمعمورتھا اس شخص کی مسلسل نگرانی کرنے پر اسکے مشکوک حرکات اور خفیہ اداروں کے مخصوص گاڑیوں میں سوار افراد سے میل ملاقات کے بعد اسے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ، ایسے تمام افراد جو خفیہ اداروں سے تعلق رکھتے ہیں اور مخصوص روپ دھار کر بلوچوں کے خلاف کام کرتے ہیں انکو کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ اسکے علاوہ گذشتہ شب خاران میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر بم حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں۔ بلوچ سرزمین پر بلوچوں کی قومی آزادی کو سلب کرکے انکے مرضی کے خلاف ان پر نام نہاد الیکشن و جمہوریت کو مسلط کرنے کی ہر کوشش کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے ہم اس نام نہاد نمائشی جمہوریت اور الیکشن کو بلوچوں کے قومی مفادات کے خلاف ایک بڑی سازش سمجھتے ہیں اسلئے بلوچ عوام کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس سازش کا حصہ ہرگز نہ بنیں اپنے قومی آزادی اور قومی سرزمین کے حصول تک پاکستانی الیکشن و ووٹ سے دور رہیں۔