حب: گڈانی سمندر میں 7 افراد ڈوب گئے

634

حب : گڈانی پکنک پوائنٹ پر سمندر میں ایک ہی خداندان کے خواتین و بچے ڈوب گئے

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حب گڈانی میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 7 افراد گہرے سمندر میں جانے کے باعث ڈوب گئے، جن میں سے چار خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ڈوبنے والے بچوں کی تلاش جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ کراچی کلری کے رہائشی ہیں۔