حب: فورسز کے ہاتھوں 2 بچوں سمیت 3 افراد لاپتہ

100

حب چوکی سے بچوں سمیت تین افراد جبری طور پر لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حب چوکی سے فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے دو بچوں سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا.

جبری طور پر لاپتہ ہونیوالے افراد کی شناخت محمد زین ولد حسن، گیارہ سالہ یوسف ولد اللہ بخش اور بارہ سالہ جاوید کے نام سے ہوئی ہے.

علاقائی ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد پٹ فیڈر سے تعلق رکھتے ہیں اور فوجی آپریشنوں کی وجہ سے متاثر ہوکر اپنے آبائی علاقوں سے مہاجرت کر کے حب چوکی میں آئی ڈی پی کی زندگی گزار رہے تھے۔

مزید پڑھیں:

گوادر : فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل