حب اور سبی مختلف واقعات میں 2افراد جانبحق

87

حب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، سبی میں دوران سفر گرمی سے ایک شخص جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حب اور سبی میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق حب، اکرم کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا، جس کی شناخت صدام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ قتل کئے جانے کی محرکات معلوم نہیں ہوسکیں۔

دریں اثناء ایران سے واپس جانے والا 80 سالہ زائرین گرمی لگنے کے باعث سبی کے مقام پر جانبحق ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی لاش کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا، جبکہ اس کا تعلق سندھ سے بتایا جارہا ہے۔