جرمنی سے واپسی پر لاپتہ بلوچ دو سال بعد بازیاب

448

نعیم ولد حاجی چاکر کو کراچی ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق مئی 2016 میں لاپتہ ہونے والا نعیم بلوچ ولد حاجی چاکر آج کیچ سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نعیم بلوچ 14 مئی 2016 کو جرمنی سے کراچی ائیر پورٹ پہنچا تھا جہاں پر انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔ اسکے بعد سے نعیم مسلسل لاپتہ رہے۔

انکے ہمراہ ایک دوسرے شخص قابوس بلوچ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنہیں کچھ عرصے قبل رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ نعیم اور قابوس نے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست کی تھی تاہم بعد میں وہ اپنے مرضی سے واپس بلوچستان جانے کیلئے کراچی ائیر پورٹ پہنچے تھے۔