تمپ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

151

تمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں کلاھو اور رئیس آباد کراس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوروز ولد عطاء اللہ سکنہ بالیچہ ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص بلوچ مسلح تنظیموں سے منحرف ہوکر فورسز کے سامنے سرنڈر کرچکا تھا۔