تربت: ایئر پورٹ سے ایک شخص حراست بعد لاپتہ

250

تربت : فورسز کے ہاتھوں حراست بعد ایک شخص لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تربت ایئر پورٹ سے فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت ایئر پورٹ سے لیوار نامی نوجوان کو خفیہ ادارے اور فورسز کے اہلکاروں نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ شارجہ جارہا تھا، جو تاحال لاپتہ ہے۔