بی این ایم برطانیہ زون از سرِنو تشکیل، حکیم واڈیلہ آرگنائزر منتخب

290

بلوچ نیشنل مومنٹ یوکے زون کا جنرل باڈی میٹنگ آکسبرج لندن میں منعقد ہوا جسکی صدارت بی این ایم یوکے زون کے آرگنائزر ذاہد بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص بی این ایم کے فارن سیکریٹرحمل حیدر بلوچ تھے۔ اجلاس میں مرکز کی ہدایت کے مطابق پرانی آرگنائیزنگ کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل کی گئی۔ مختلف ایشوز پر سیر حاصل بحث کے بعدتنظیمی امور سے متعلق اختتامی ایجنڈے میں اکثریتی کارکنان کی باہمی رضامندی سے اتفاقِ رائے کے بعد ایک پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جسکی سربراہی حکیم واڈیلہ بلوچ بطور زونل آرگنائزر کرینگے جبکہ ڈپٹی آرگنائزر کی ذمہ داری زاہد بلوچ کو سونپی گئی۔ علاوہ ازیں آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں واجہ حسن دوست، وسیم بلوچ اور شہزاد بلوچ شامل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واجہ حسن دوست بلوچ نے بیرون ملک بی این ایم کے کارکنان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچ قومی تحریک کو عالمی سطح پر متعارف کرنے کے لئے بی این ایم کا منظم ہونا بے حد ضروری ہے۔ اس سلسلے میں بی این ایم کے دوستوں کی مستقل مزاجی اور جہد مسلسل ہمیں یہ اعتماد بخشتی ہے کہ ہم بطور تنظیم عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی این ایم کے فارن سیکریٹری حمل حیدر نے نو منتخب عہدہ داران کو مبارک دیتے ہوئے کہا حکیم بلوچ و دیگر کہنہ مشق دوستوں کی تنظیم میں شمولیت خوش آئند بات ہے۔ اسکے علاوہ حسن دوست، شہزاد بلوچ اور عبداللہ بلوچ کا یوکے میں آمد یقیناََ یوکے زون کو مزید منظم کرنےمیں مددگار ثابت ہوگا۔

ڈپٹی آرگنائز زاہد بلوچ نے یوکے زون میں نئے آنے والے اور نئے شمولیت کرنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا سینئر اور تجربہ کار دوستوں کی تنظیم میں اضافہ بلاشبہ تنظیم کو سائنسی خطوط پر استوار کرنے میں مدد دے گا۔ اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران وسیم بلوچ اور شہزاد بلوچ نے آرگنائزر حکیم بلوچ اور ڈپٹی آرگنائزر ذاہد بلوچ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم مختصر مدت میں تنظیم کو منظم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان نظریاتی دوستوں کو جو اب تک کسی تنظیم کا حصہ نہیں، دعوت دیتے ہیں کہ بی این ایم کے کاروان میں شامل ہوجائیں۔

اجلاس کے آخر میں آرگنائزر حکیم بلوچ نے بی این ایم کے مرکزی قائدین سمیت یوکے اور دیگر علاقوں کے دوستوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نہ صرف خندہ پیشانی سے ہمیں قبول کیا بلکہ ہم پر مکمل اعتماد کرکے ہمیں ذمہ داریاں سونپیں۔ میں بطور یوکے چیپڑ کے آرگنائزر کوشش کرونگا کہ جلد از جلد جنرل باڈی کا اجلاس ہو تاکہ زون کے کابینہ کا باقاعدہ انتخاب ممکن ہوسکے۔ انہوں کہا کہ ہم چند دونوں کے اندر آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے تاکہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرسکیں۔