بی ایم سی میں غیرقانونی طریقے سے وی سی کی تعیناتی باعث تشویش ہے،بلوچستان بار

310

بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ‘ میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ‘ سید کمال حسین ایڈووکیٹ‘صمد مندوخیل ایڈووکیت اور غنی مینگل ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ گورنر بلوچستان اور نگران حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہیں ایسے میں بولان میڈیکل یونیورسٹی میں غیرقانونی طریقے سے وائس چانسلر کی تعیناتی کی کوششیں باعث تشویش ہےاور وکلاء کسی بھی غیرقانونی اقدام کی بھرپور مخالفت کرینگے

رہنمائوں نے کہاکہ نگران حکومت صرف روانہ کی بنیاد پر سرکاری امور کی دیکھ بھال کرسکتی ہے انہیں کسی بھی تعیناتی کا کوئی اختیار نہیں

2013ء میں نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسہ کی جانب سے تعیناتیاں کی گئیں تو سپریم کورٹ نے تمام تعیناتیاں کو منسوخ کردیاتھا.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر گورنر بلوچستان اور نگران صوبائی حکومت نے بولان میڈیکل یونیورسٹی میں غیرقانونی طورپر وائس چانسلر تعینات کیا توا س اقدام کو عدالت میں چیلنج کیاجائے گا ۔