گورکوپ حملے میں پاکستانی فوجی کے دو اہلکار ہلاک کئے: گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں دو فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 27 جون کی شام سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سری کلگ میں پاکستانی فوج کے ایک مورچے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔