بی ایل ایف نے مشکے اور راغے میں آرمی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

206

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے مشکے گجلی میں آرمی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سات جون کو سرمچاروں نے ضلع واشک میں راغے کے علاقے بلوچ آباد میں آرمی کیمپ پر حملہ کیا ہے۔ ان حملوں میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

گہرام بلوچ نے شہید یعقوب عرف داد شاہ ولد رحیم بخش سکنہ گڈگی بالگتر کو سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یعقوب بلوچ 2013 سے بی ایل ایف سے منسلک تھے اور اس پلیٹ فارم سے وہ قابض دشمن کے خلاف مسلح ہوکر جد و جہد میں بر سرپیکار تھے۔ قومی آزادی کی جد و جہد میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میدان جنگ ہی میں پیٹ میں درد کی تکلیف کے بعد مقامی معالجوں نے اسے اپنڈسائٹس تشخیص کی تو اسے بلوچستان کے ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں تین ماہ وہ زیر علاج رہے، الٹراساؤنڈ سے پرفوریٹڈ اپنڈکس معلوم ہونے کے بعد یعقوب بلوچ کی لپراٹومی سرجری کی گئی لیکن وہ اس بیماری سے جانبر نہیں ہوسکے اور تمام کوششوں کے باوجود 8 جون کو ہسپتال ہی میں شہید ہوگئے۔