بلوچستان: مند سے دو افراد گرفتاری بعد لاپتہ

199

گوبرد مند کے رہائشی دو افراد کو فورسز گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام لے گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے سورو بازار سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے دو افراد کو گرفتار کیا۔ ان دونوں کی شناخت عبدوست ولد میا اور ماجد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

گوبرد مند کے رہائشی دونوں افراد کو فورسز کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سال 2000 کے اوائل سے اب تک ہزاروں افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیے گئے ہیں۔ عالمی ادارے برائے انسانی حقوق کے مختلف رپورٹوں میں پاکستانی خفیہ اداروں اور فوجی اداروں کو ان گمشدگیوں کا زمہ دار قرار دیا گیا ہے تاہم ریاستی ادارے اس الزام کی نفی کرتے ہیں۔