بلوچستان : دکی میں دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

469

 یارو دکی میں اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو دکی لیویز فورس نےگرفتار کرلیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دکی مہران بلوچ کی سربرائی میں لیویز فورس نے  کارروائی کرتے ہوئے یارو دکی روڈ پر نوجوان عمران شادوزئی کو قتل کرنے والے ملزم جلال خان کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تحققات کے مطابق ملزم نے اپنے کلاس فیلو دوست کو قتل کیاہے دونوں کا تعلق ایک ہی گاوں سے ہیں اور دونوں دوست تھے معمولی جھگڑا ہونے پر جلال خان نے عمران پر فائر کرکے اسے قتل کردیا اور ملزم جلال خان فرار ہوگیاتھا۔

اسسٹنٹ کمشنر دکی مہران بلوچ کو اطلاع ملتے ہی انہوں نے لیویز فورس کے ساتھ کاروائی شروع کردی ایک گھنٹے بعد ملزم جلال کو دکی سے گرفتار کرلیاگیا