بلوچستان: دشت سے 1 شخص بازیاب، آواران سے 2 لاپتہ

256

بلوچستان کے علاقے دشت سے ایک لاپتہ شخص بازیاب، جبکہ آواران سے دو افراد لاپتہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے پٹوک 23 اگست 2017 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا سمیر ولد حاصل بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

دوسری جانب آواران کے علاقے بزداد میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سلیم ولد وشدل اور دیدگ ولد عالی کے ناموں سے ہوئی ہے۔