بلوچستان کے علاقے تمپ میں فورسز کا آپریشن، گھر گھر تلاشی ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں آج صبح فورسز نے کورجو کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کی ۔
دوران تلاشی مختلف مقامات پہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ خواتین و بچوں کو یرغمال بنا لیا ۔
علاقائی زرائع کے مطابق آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے بعد فورسز واپس کیمپ چلے گئیں تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔