بلوچستان سے عید کے تیسرے روز سات افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا
دشت سے پاکستانی فورسز نے سات افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سات افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح فورسز نے دشت کے علاقے شولیگ جامانی بازار کے علاقے کو محاصرہ میں لیکر گھر گھر تلاشی کے بعد چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کے فورسز نے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور چھ افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، جن میں داد محمد ولد حسین ، عارف ولد دادمحمد، یاسین ولد داد محمد، عبداللہ ولد دین محمد، جاوید ولد ملاعطاء محمد اور مسلم ولدمحمد رحیم کے نام شامل ہیں۔
اسی طرح پندرہ جون کے روز دشت ہی کے علاقے جان محمد بازار سے فورسز نے گھر پہ چھاپہ مار کر امام بخش ولد دوست محمد سکنہ جان محمد بازار کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔