آواران: فورسز کا چھاپہ دو افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ

154
File Photo

آواران فورسز کا چھاپہ گھر گھر تلاشی کے بعد دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصو ل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے دو افراد
کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کولواہ کے علاقے جت میں فورسز نے آپریشن کر کے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، لاپتہ افراد کی شناخت فضل ولد سنگو اور دّرا ولد مولو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دورانِ آپریشن گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا تھا کے تلاشی کے دوران گھروں میں موجود قیمتی سامان اور ایک موٹر سائیکل بھی فورسز اپنی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔