اوستہ محمد: غیرت کے نام پر ایک خاتون جانبحق

133

اوستہ محمد میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا.

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے نواحی گاؤں اعجاز احمد لہڑی میں ایوب سولنگی نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی رشیدہ اور اس کے مبینہ آشنا مجاہد لاشاری کو قتل کردیا اور خود موقع واردات سے فرار ہوگیا.

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص یاسین لاشاری شدید زخمی ہوگیا جبکہ مقامی پولیس نے مقتولین کی نعشیں سول ہسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کردیں جبکہ زخمی کو طبعی امداد دی جارہی ہے.

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے.