کابل: افغانستان کے شمال مشرقی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے میں 5 طالبان جنگجوؤں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق صوبائی گورنر حافظ عبدالقیوم نے کہا کہ ضلع ویگال میں پیر کو رات گئے ہونے والے ڈرون حملے میں 5 طالبان جنگجو اور 6 شہری ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ’گاؤں کے مکین اور طالبان پچھلے حملے میں زخمی ہونے والے ایک جنگجو کی عیادت کے لیے جمع تھے، جب ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں شہری اور جنگجو دونوں ہلاک ہوئے۔
امریکی افواج نے حملے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی حملہ نہیں کیا۔
دوسری جانب مغربی صوبے فرح میں ایک حملے میں انٹیلی جنس سروس کے عہدیدار ہلاک ہوگئے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان محمد ناصر مِہری کا کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح ملزمان، انٹیلی جنس عہدیدار پر حملہ کرکے فرار ہوگئے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔