پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں چائینز سفارت خانے سے ایک چینی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پاکستانی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں چینی باشندے کی لاش لائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ چینی باشندے کی ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر اور چینی سفارت خانے کو لاش برآمد ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد ہسپتال میں لاش کا پوسٹ کیا جائے گا۔