بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل 11 جون کو سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے کولواہ کڈ ہوٹل میں فوجی چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے اور مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔