بلوچستان : فورسز کا سبی سے 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

170

سبی سے فورسز کا 5 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی سے فورسز نے 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

فورسز کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار افراد مسلح گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں تاہم ابھی تک آزاد زرائع سے فورسزکے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔