بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ڈیڑھ سال قبل جبری طور پر لاپتہ ہونے والا بلوچ نوجوان گذ شتہ شب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔
گوادر سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق گذ شتہ رات بلوچ نواجون فورسز کی قید سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال قبل گوادر کے علاقے شمبے اسماعیل وارڈ سے بلوچ نوجوان عدنان ولد عبدل غفور کو فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔
گذ شتہ شب عدنان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
زرائع کےمطابق دوران حراست تشدد کے باعث عدنان جسمانی طور پر شدید کمزور اور ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔