گوادر کے شہر پسنی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق گوادر کے شہر پسنی میں شہریوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ کو مکمل بند کردیا، روڈ کے بند ہونے کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطارے لگ گئی. جبکہ احتجاج کرنے والے شہریوں میں خواتین و بچے بھی شامل تھے.