کیچ: ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، بی آر اے

308

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نا معلوم مقام سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مندگوانگی کے مقام پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کے لیے پانی لے جانے والی واٹر ٹینکر پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔