کوئٹہ : کوئلہ کان سے مزید 5 لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

349
File Photo

کوئٹہ کے قریب علاقے مارگٹ سے پانچ مزید لاشیں نکالنے کے بعد جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ کے قریبی علاقے مارگٹ میں کوئلے کے دو کان بیٹھ جانے سے متعدد کان کن دب گئے تھے ۔

کان بیٹھ جانے کے بعد گذشتہ روز سے ریسکیو کا کام جاری ہے اور آج مزید پانچ کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ۔

واضح رہے کہ اب تک 23 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ۔