کوئٹہ: کوئلہ کان حادثے میں 6 کان کن جانبحق

551

کوئٹہ کے قریب مارگٹ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے کم از کم 6 کان کن جاںبحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کوئلے کی کان گیس دھماکے کے نتیجے میں بیٹھ گئی جس کے بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئیں جبکہ تا حال 11 کے قریب کان کن دبے ہوئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران جاںبحق 6 کان کنوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 6 کو زخمی حالت میں نکال کر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

 انتظامی عہدیداروں نے بتایا کہ متاثرہ کان کنوں میں اکثریت کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے ہے۔