کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کل احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ بی ایچ آر او

236

 

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹرکے مطابق انسانی حقوق کیلئے متحرک تنظیم بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کل 2 مئی کو بی ایچ آر او نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور اقلیتوں کے قتلِ عام کے خلاف انکی تنظیم کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دوپہر تین بجے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے اعلامیے میں عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔