کوئٹہ میں فائرنگ سے منیر ملازئی سمیت دو ہلاک

745

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے منیر ملازئی اور عبدالطیف نامی شخص ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے خاران سے تعلق رکھنے والے منیر ملازئی کو ہلاک کردیا۔

کچھ زرائع کے مطابق دو گروہوں میں جھگڑے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ منیر ملازائی ریاستی حمایت یافتہ شخص ہیں۔

فائرنگ کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤں میں کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنکی شناخت سردار سعادت محمدزئی اور عبدالغنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں ۔