کوئٹہ کے مختلف علاقے صفائی کی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں ۔
اسٹریٹ لائٹس کی خرابی، سٹرکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور دیگر مسائل سے اہل علاقہ مشکلات سے دوچار ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمنگلی روڈ،خروٹ آباد،سر پل،سبزل روڈوگردونواح میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہاہے۔
علاقوں کی اسٹریٹ لائٹس ناکارہ ہیں جس کی وجہ سے سر شام ہی اندھیرا چھا جاتا ہےجس کا فائدہ اٹھا کر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہوجاتے ہیں اور رات کے اوقات میں آنے جانے والوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کردیتے ہیں۔
مذکورہ علاقوں کی سٹر کیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے نالیوں میں کچرہ پھنس جانے کی وجہ سے گندا پانی سارا دن سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے ۔
مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مذکورہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر اور نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے۔