کوئٹہ: لاپتہ بچے کی لاش نالے سے برآمد

235

محلہ فقیر آباد جیل روڈ کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش نالے  سے برآمد ہو گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں منگل کے روز لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش آج ایک نالے سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق محلہ فقیر آباد جیل روڈ کوئٹہ کے رہائشی قاسم خان کا چار سالہ بیٹا احد قاسم منگل کی شام کو گھر سے اپنی دادی کے پیچھے نکلا جو لاپتہ ہو گیا تھا، صدر تھانے نے بچے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کو گھر کے پاس سے گزرنے والے نالے کا کچرہ اٹھایا جا رہا تھا کہ بچے کی لاش کچرے کے نیچے سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔