دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت شہر کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی کلی رئیسانی میں فائرنگ سے نور محمد ولد ایوب رئیسانی جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب کوئٹہ کے ہی علاقے تھانہ خالق شہید کی حدود میں جتک اسٹاپ پر موبائل کی دکان میں موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار مرزا خان ولد محمد عالم قوم خلجی سکنہ کچلاک جاں بحق ہوگیا۔