کوئٹہ: فائرنگ کے تبادلے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت حملہ آور ہلاک

325

کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت حملہ آور ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق سرکی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ فالکن پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں.

دریں اثناء فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں.