کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص زخمی

101

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی

ٹی بی پی ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نیک خان ولد فیض اللہ نامی ایک شخص زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے گلزئی روڈ پر پیش آیا۔

واضع رہے کہ کوئٹہ میں ایک ہی روز میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل توغی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔