کوئٹہ:مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق 2 زخمی

190

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق  نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور دو زخمی ہوئیں ہیں۔

نمائندے کے  مطابق عدالت روڈ پر جی پی  آفس کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ گلابت ولد محمد ایاز قبیلہ ملا خیل سکنہ نواں کلی جانبحق اور اس کا 45 سالہ بھائی ثناء اللہ سکنہ نواں کلی زخمی ہوا ہے

جبکہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والا راہگیر عمران بھٹی ولد یوحنا بھی فائرنگ کے زد میں آکر زخمی ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔