کلی الماس آپریشن میں زخمی ہونے والا اے ٹی ایف اہلکار ہلاک

170

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں گزشتہ روز دوران آپریشن زخمی ہونے والا اے ٹی ایف کا اہلکار ثنااللہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کلی الماس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایم آئی کا آفیسر کرنل سہیل راجا اور چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئےتھے۔