پنجگور میں پاکستانی مخبر گرفتار کر کے ہلاک کردیا – بی ایل اے

242

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے علاقے کیل کور سے ریاستی مخبر کریم بخش عرف چھلو کو بلوچ سرمچاروں نے ایک ہفتہ قبل گرفتار کیا جس نے دوران حراست متعدد انکشافات کیے اور ملزم کے اعترافی ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں جو بہت جلد شائع کیئے جائیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کریم بخش عرف چھلو کیل کور و گردونواح میں ہونے والے تمام فوجی آپریشنز میں ملوث رہا ہے، اقبال جرم کے بعد گزشتہ دن پنجگور کیل کور میں کریم بخش کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔