بلوچ لبریشن ٹائگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گوارگو سرآپ کے مقام پر سابقہ سرمچار درد محمد عرف سپاہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
میران بلوچ نے کہا ہے کہ مزکورہ شخص 2015 میں ریاست کے سامنے سجدہ ریز ہوا تھا، سرنڈر کرنے کے بعد وہ براہ راست پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے لئے کام کرنے لگا۔ گزشتہ چند دنوں سے وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مزاحمتی ساتھیوں کا پیچھا کرنے اور ان کے نکل و حرکت کے بارے میں ریاستی اداروں کو معلومات فراہم کرتا رہا ہے۔
میران بلوچ نے کہا ہے کہ ریاستی ایماء پر سرگرم مخبر ہمارے نشانے پر رہینگے اور آزاد بلوچستان تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔