پنجگور: مسلح افراد نے سرنڈر کرنے والے شخص کو قتل کردیا

261

دی بلوچستان پوسٹ پنجگور کے نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے در محمد ولد مولابخش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق درمحمد کا تعلق پہلے مسلح تنظیموں سے تھا جو کچھ عرصہ قبل ہی پاکستانی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر سرندڑ ہوگیا تھا۔

تاہم اس واقعہ کی زمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔