پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال حملے میں زخمی

599

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ  احسن اقبال فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

احسن اقبال اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کے لیے پہنچے جہاں ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور ان کے بازو میں گولی لگی۔

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احس اقبال فرنٹ لائن سے لڑ رہے ہیں اور ان پر فائرنگ افسوس ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے دائیں کندھے میں گولی لگی جبکہ ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) نارووال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹس کے مطابق احسن اقبال جلسے سے خطاب کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد پولیس بھی پہنچی اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور ایک نوجوان کو حراست میں لیا۔