پاکستانی جوہری تجربات کے باعث آج تک چاغی میں بچے معذور پیدا ہورہے ہیں۔ مہران مری

288

 

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا نمائیندے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن میں بلوچستان کے نمائیندے اور مرحوم سردار خیربخش مری کے چھوٹے صاحبزادے مہران مری نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر 28 مئی کے دن کے مناسبت سے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ” آج کے دن، بیس سال پورے ہوگئے جب پاکستان نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں جوہری تجربات کیئے تھے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ” آج تک چاغی میں بچے معذور پیدا ہورہے ہیں اور پورے علاقے میں کینسر پھیلا ہوا ہے، میں پاکستان کی طرف سے برپا کیئے گئے اس تباہی کے مذمت کرنے میں بلوچ قوم کے ساتھ ہوں۔”

یاد رہے 28 مئی کے دن پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایٹمی تجربات کیئے تھے، اس دن کو پاکستان بھر میں یوم تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے تاہم بلوچ بلوچستان سمیت پوری دنیا میں اس دن کو ایک سیاہ دن کے طور پر مناتے ہیں اور ” یوم آسروخ” کے نام سے یاد کرتے ہیں۔