ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے مناسبت سے ایمسٹرڈیم میں پروگرام بی این ایم، پی ٹی ایم اور حامد میر کی شرکت

358

نیدرلینڈز کے دارلحکومت ایمسٹرڈیم میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے کی مناسبت سے فرائیا یونیورسٹی میں ایک پروگرام کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق ورلڈ پریس فریڈم ڈے کی مناسبت سے فرائیا یونیورسٹی ایمسٹرڈیم میں Is media free or hostage? کے نام سے پروگرام منعقد کیا گیا، جس کے مہمان خاص پاکستان کے معروف صحافی حامد میر اور فاروق سلہیریا تھے۔

اس سیمینار میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ احمد وقاص گورایا، بی این ایم اور پی ٹی ایم کے کارکنوں نے شرکت کی۔سیمینار کا آغاز مہمان خواص کے لیکچروں سے ہوا، جس کے بعد سوال و جواب کا بھی نشست رکھا گیا تھا۔

اس موقع پر بی این ایم کو بلوچستان کے بابت بینرز لیجانے کی اجازت بھی دی گئی تھی، جہاں سوشل میڈیا ایکٹویسٹس اور پی ٹی ایم کے کارکنوں نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔