پچھلے سال بارہ ملين افراد اپنے ہی ملکوں ميں بے گھر ہوئے
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق مبصرين کے ايک گروپ نے کہا ہے کہ پچھلے سال مسلح تنازعات کے سبب بارہ ملين افراد اپنے ہی ملکوں ميں بے گھر ہوئے۔
داخلی سطح پر نقل مکانی کی يہ پچھلے دس سال کی سب سے اونچی شرح ہے۔ سن 2016 ميں داخلی سطح پر نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 6.9 ملين تھی۔
اس بارے ميں انٹرنل ڈسپليسمنٹ مانيٹرنگ سينٹر اور نارويجيئن ريفيوجی کونسل کی رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ اب اپنے ہی ملکوں ميں بے گھر افراد کی تعداد دنيا بھر ميں تقريباً چاليس ملين کے لگ بھگ ہے۔
اندرون ملک بے گھر ہونے والوں کی 76 فيصد کا تعلق محض دس ملکوں سے ہے جبکہ شام، عراق اور کانگو ميں نقل مکانی عروج پر رہی۔