مستونگ: کیڈٹ کالج پرنسپل معطل، عدالت سے گرفتار

147

کیڈٹ کالج مستونگ پرنسپل کو ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار و معطل کردیا گیا.

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیڈٹ کالج مستونگ کے پرنسپل کو معطل و گرفتار کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر کیڈیٹ کالج مستونگ کے پرنسپل کو ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار کرلیا گیا ہے.

جبکہ گورنر بلوچستان نے انہیں کالج میں بداتظامی پر معطل کردیا ہے اور طلباء پر تشدد کے واقعہ کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے.

واضح رہے گذشتہ دنوں سوشل میڈیا میں کیڈٹ کالج مستونگ کی ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں کالج کے طلباء کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.