لورالائی:باپ اور بھائیوں نے مل کر نوجوان کی دونوں آنکھیں نکال لیں

351

 

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے ناصرآباد میں باپ نے چار بیٹوں کے ہمراہ اپنے دوسرے بیٹے عبدالباقی کو باندھ کر انکی دونوں آنکھیں نکال لیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالباقی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن اسکے والد اور بھائیوں کو پسند کی شادی سے اعتراض تھا، بیٹے کی بار بار ضد پر اسکی آنکھیں نکال دیں۔

عبدالباقی کے مطابق ملزمان نے انکی والدہ کو ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد، اسے باندھ دیا، پہلے چمچ سے اسکی آنکھیں نکالنے کی کوشش کی بعد میں چھری سے اسکی آنکھ نکال لیں، ایک آنکھ نکالنے کے بعد عبدالباقی کے مطابق اس نے بہت منت سماجت کی کہ دوسری آنکھ نہیں نکالی جائے لیکن پھر بھی ملزمان نے اسکی دوسری آنکھ نکال لی۔

نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن اسکی دونوں آنکھیں ضائع ہوچکیں تھیں، ایس ایچ او لورالائی پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کے باپ اور دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔