فیلڈ پر میں اور گھر کی کپتان انوشکا شرما ہیں:ویرات کوہلی

162

ندوستانی کرکٹر ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کرکٹ فیلڈ پر بھلے ہی وہ کپتانی کررہے ہوں، تاہم گھر کی کپتان ان کی اہلیہ اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں اٹلی میں ہوئی، یہ دونوں ہی ہمیشہ سے ایک دوسرے کو بےحد سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ویرات کوہلی نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ بھی قبول کیا کہ انوشکا شرما ان کے گھر کی کپتان ہیں۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ’انوشکا شرما یقیناً میرے گھر کی کپتان ہیں، وہ ہمیشہ صحیح فیصلے کرتی ہیں، وہ میری طاقت ہیں، وہ ہمیشہ مجھے مثبت رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، ہم سب ہی اپنے ساتھی میں یہ خوبی دیکھنا چاہتے ہیں، میں بےحد خوش قسمت ہوں‘۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کی کہ ان کی طرح ان کی اہلیہ کو بھی کرکٹ کا بےحد جنون ہے اور وہ اس کھیل کو باخوبی سمجھتی ہیں۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے کیریئر کو بھی پروموٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

انوشکا شرما اس وقت اپنی فلموں ’زیرو‘ اور ’سوئی دھاگا‘ میں مصروف ہیں