عیسیٰ بلوچ نے آنے والی نسلوں کی خوشحالی کےلئے اپنی زندگی قربان کی : بی ایل ایف

437

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 3 مئی جمعرات کے روز مغربی بلوچستان میں آئی ایس آئی کی ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کرکے بی ایل ایف سرمچار عیسیٰ ولد محراب عرف ناکو شیر ا کو شہید کیا۔

ترجمان نے کہا کہ انہی کارندوں نے بی ایل ایف کمانڈر عابد زعمرانی کو مغربی بلوچستان میں شہید کیاتھا۔ شہید عیسیٰ عرف ناکو شیرا چھ سالوں سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے مسلح جد وجہد کر رہے تھے۔ ان کی اہلیہ کی مغربی بلوچستان کی شہریت ہے اور وہ انہی کے ہاں مقیم تھے۔ کل جب وہ اپنی نوزائیدہ بچے کیلئے دودھ اور دوا لینے جار ہے تھے کہ آئی ایس آئی کے کارندوں نے ان پر فائر کرکے شہید کیا۔ ہم انہیں خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچ قومی جہد میں قربانی دیکر آنے والی نسل کی خوشحالی کیلئے آزاد بلوچستان کیلئے اپنی زندگی قربان کی۔ وہ دشت میں اپنے نیٹ ورک کے ڈپٹی کمانڈر تھے۔ گزشتہ سال ان کے جوان بیٹے سمیر جان نے بھی بلوچستان کی آزادی کیلئے پاکستانی فوج سے لڑ کر جام شہادت نوش کی۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں کہن کے مقام پر حوالدار فیروز کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ ایک ریاستی مخبر تھا۔ اس نے ستر کی دہائی میں بھی ریاستی مخبری کا کام کیا تھا۔ اس وقت وہ پاکستانی فو ج کے معاون اور مخبر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ وہ کئی بلوچوں کو ڈرانے، دھمکانے اور سرنڈر پر مجبور کرنے میں بھی ملوث تھا۔